عید پر30 کروڑ روپے کے 10ہزار ڈیپ فریزر فروخت

کراچی: 

عیدالالضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 10ہزار سے زائد ڈیپ فریزرز فروخت کیے گئے جن کی مالیت 30کروڑ روپے سے زائد ہے۔

واضح رہے کہ بقرعید ملک میں ڈیپ فریزرز کی فروخت کا سب سے بڑا سیزن ہے، یہ سیزن ایک ہفتے پر محیط ہے جو عید سے ایک ہفتہ قبل شروع ہوکر ایک رات قبل تک جاری رہتا ہے، ملک میں قربانی کے رجحان بالخصوص بڑے جانوروں کی قربانی میں اضافے کی وجہ سے ڈیپ فریزرز کی فروخت کا رجحان بھی بڑھ رہا ہے تاہم ملک میں توانائی کی قلت اور عوام کی قوت خرید میں کمی کی وجہ سے فروخت میں اضافے کی رفتار محدود ہے، ملک بھر میں فروخت ہونے والے ڈیپ فریزرز میں سے 25فیصد ڈیپ فریزرز کراچی میں فروخت کیے جاتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.