Latest National, International, Sports & Business News

صدر مملکت آصف علی زرداری آج اٹھاون ویں سالگرہ منا رہے ہیں

اسلام آباد : ملک میں نئے صدر کے انتخاب کی تیاری ہو رہی ہے، جب کہ صدر آصف علی زرداری آج اٹھاون سال کے ہوگئے۔ ان کی سالگرہ پر پیپلز پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ صدر آصف علی زرداری کی اٹھاون ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں مذاکرے اور تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور صدر پاکستان کی درازی عمر کے لئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ صدر زرداری بیرون ملک ہونے کے باعث اپنے بچوں کے ساتھ سالگرہ منائیں گے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.