کراچی:
بوم بوم شاہد خان آفریدی نے پشاور زلمی کو خیرباد کہتے ہوئے ٹیم کی صدارت بھی چھوڑ دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کے ذریعے شاہد آفریدی نے اعلان کیا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر پشاور زلمی کی طرف سے نہیں کھیل سکیں گے اور بحیثیت صدر اور کھلاڑی پشاور زلمی چھوڑ رہے ہیں جب کہ اسی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی نے اشارہ بھی دیا کہ وہ اب کسی اور جگہ نظر آئیں گے۔
تبصرے بند ہیں.