انقرہ:
شام کے شمالی علاقے میں ترک فوج کے فضائی حملوں اوراس کے حمایت یافتہ شامی باغیوں کے ساتھ جھڑپوں میں داعش کے 32 جنگجو ہلاک ہوگئے۔
ترک فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے 24 گھنٹوں کے دوران میں داعش کے 4 اہداف کو بمباری کرکے تباہ کردیا ہے۔ روس کے لڑاکا طیاروں نے بھی داعش کے زیر قبضہ قصبے الباب کے جنوب مغرب میں 8 کلومیٹر دورواقع دائرکاک کے علاقے پربمباری کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.