سی پیک سرمایہ کاری 150ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید

 اسلام آباد: 

چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے ذریعے روابط سے پاکستان کی 2 بڑی بندرگاہوں کراچی اور گوادر کے ذریعے 70 فیصد بین الاقوامی سمندری تجارت کے ساتھ پاکستان میں تجارتی مواقع بڑھیں گے اور ملک میں 150 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چائنا پاکستان اقتصادی راہداری سے 150 ڈالر کی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقع ہے جو اس منصوبے کے حجم اور افادیت سے ظاہر ہوتا ہے، پوری دنیا سے ہونے والی سمندری تجارت اسے معاشی اعتبار سے مستحکم خطے میں بدل دے گی، یہ جنوبی ایشیا، چین اور وسط ایشیاکے 3 بڑے اقتصادی نمو کے حامل خطوں کو ملانے کا منصوبہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.