کراچی:
عیدالاضحی کے باعث مقامی منڈیوں کی طلب میں سست روی نے سیمنٹ کی کھپت میں اضافے کو محدود کر دیا جس سے ستمبر 2016میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں سال بہ سال صرف 3.55 فی صد اضافہ دیکھا گیا تاہم سیمنٹ کی برآمدات میں 11.79 فیصد کا اضافہ ہوا، یہ پہلی مرتبہ ہے کہ گزشتہ 15 ماہ سے زائد عرصے میں برآمدات مقامی فروخت سے زیادہ رہیں۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ گزشتہ ماہ سیمنٹ کی مقامی فروخت 2 فیصد اضافے کے ساتھ 2.536 ملین ٹن، برآمدات سال بہ سال 11.79 فیصد اضافے کے ساتھ 0.523ملین ٹن رہیں جس کے نتیجے میں ستمبر میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 3.55 فیصد بڑھ کر 3.059 ملین ٹن تک پہنچ گئی۔
تبصرے بند ہیں.