سگریٹ کی غیرقانونی تجارت سے قومی خزانے کو 90 ارب کا نقصان

 اسلام آباد: 

ملک میں موجودہ قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث گزشتہ 5 سالوں میں غیر قانونی سگریٹ کی تجارت کی مد میں نقصان 90 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔

عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 17 ارب سے زائد کے سگریٹ غیر قانونی فروخت ہو رہے ہیں۔ پاکستان کی سگریٹ مارکیٹ کا 33 فیصد حصہ غیر قانونی آپریٹروں پر مشتمل ہے۔ ملک میں تمباکو نوشی اور سگریٹ کے حوالے سے اس وقت 2 درجن سے زائد قوانین موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.