سڈنی ٹیسٹ کا تیسرا روز؛ پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ

سڈنی: 

تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز آسٹریلیا کے 538 رنز کے جواب میں پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور امپائرز نے میچ کو 68 اوورز تک محدود کردیا۔ پاکستان کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 147 بنا لئے ہیں۔ یونس خان 75 اور اظہر علی 68 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

تبصرے بند ہیں.