آسٹریلوی ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنا لیے ہیں۔ اننگز کا آغاز آسٹریلیا کے اوپنر ڈیوڈ وارنر اور میٹ رنشا نے کیا۔ ڈیوڈ وارنر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی 11ویں سنچری مکمل کرنے کے بعد 113 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جس کے کچھ ہی دیر بعد عثمان خواجہ اور کپتان اسمتھ بھی پویلین لوٹ گئے تاہم اوپنر میٹ رنشا 91 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔
تبصرے بند ہیں.