سندھ حکومت نے گندم 25 روپے فی 100 کلو بوری سستی کردی

کراچی: 

فلو ملز مالکان نے حکومت سندھ کی منظوری سے صوبے میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ساؤتھ زون کے چیئرمین چوہدری ناصرعبداللہ نے ’ایکسپریس‘ کو بتایا کہ حکومت پنجاب نے گزشتہ ماہ گندم اورآٹے کی قیمتیں کم کی تھیں۔

جس سے یہاں زائدقیمتوں کے باعث پنجاب سے گندم و آٹے کی ترسیل بڑھنے کا خطرہ تھا، اس تناظر میں ایسوسی ایشن کے بات کرنے پر محکمہ خوراک سندھ نے بدھ کو گندم کی قیمت 25روپے کمی کر کے 3275 سے گھٹا کر 3250 فی 100 کلوگرام بوری کردی، فیصلے کے بعد سندھ بھرکی فلورملز نے آٹے کی قیمت گھٹا کر 1910 روپے فی 50 کلو بوری، 10کلو تھیلے کی قیمت 387 روپے، میدہ 1985 روپے فی 50 کلوبوری اور فائن آٹا بوری کی قیمت 1985 روپے 50 کلوبوری کردی۔

تبصرے بند ہیں.