بغداد:
عراقی وزیراعظم حیدر العابدی نے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ عراق کو سفری پابندی کے شکار ممالک کی فہرست سے نکالا جائے جب کہ سفرئ پابندیاں شدت پسندی کے خلاف امریکا کے ساتھ مل کر جنگ لڑنے والے ممالک کو سزا دینے کے مترادف ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی وزیراعظم حیدرالعابدی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر بات چیت کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران عراقی صدر نے زور دیا کہ عراق کو ان 7 ممالک کی فہرست سے نکالا جائے جن کے شہریوں کو حال ہی میں ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکا داخلے سے روکنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.