سعودی کمپنی نے ڈھائی ارب روپے میں این پی سی سی کے 88 فیصد حصص خرید لیے

اسلام آباد: سعودی کمپنی نے اندرون اور بیرون ملک ٹرانس میشن لائنز اور گرڈ اسٹیشنز بنانے والے سرکاری ادارے نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کے 88 فیصد حصص ڈھائی ارب روپے میں خرید لیے۔

وزارت پانی وبجلی کی زیرنگرانی اندرون اور بیرون ملک ٹرانس میشن لائنز اور گرڈ اسٹیشنز بنانے والے ادارے نیشنل پاور کنسٹرکشن کارپوریشن کے 88 فیصد حصص کی نجکاری کے لئے اسلام آباد میں نیلامی کا اہتمام کیا گیا جس میں سعودی کمپنی منصورالمسعد، حبیب رفیق اینڈ ایف ڈبلیواو کنسورشیم اور ظاہرخان اینڈریلائبل انجینیرنگ نے حصہ لیا۔ نجکاری کمیشن نے ایک ارب 96 کروڑ روپے ریفرنس قیمت مقرر کی تھی۔

نیلامی کے دوران حبیب رفیق اینڈ ایف ڈبلیواو کنسورشیم نے ایک ارب 62 کروڑ روپے اور ظاہر خان اینڈ ریلائبل انجینیرنگ نے صرف 60کروڑ روپے کی بولی دی جب کہ سعودی کمپنی منصورالمسعد نے ڈھائی ارب روپے کی بولی لگا کر این پی سی سی خرید لی۔

تبصرے بند ہیں.