لاہور:
مسلم لیگ (ن) کے رہنما زعیم قادری کی پارٹی سے ناراضی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق وہ اپنے لیے قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے ساتھ من پسند افراد کو صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے۔
مسلم لیگ نون کے رہنما زعیم قادری نے پارٹی سے برسوں کا ناطہ کیوں توڑا اس معاملے کی اندرونی کہانی باہر سامنے آگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق زعیم قادری نے عام انتخابات کو لے کر نہ صرف اپنے لیے این اے 133 کا ٹکٹ مانگا، بلکہ صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر بھی من پسند امیدواروں کو ٹکٹیں دلوانا چاہتے تھے مگر پارٹی نے ان کی بات نہیں مانی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون زعیم قادری کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دینے پر راضی تھی معاملہ اس وقت بگڑا جب پارٹی نے این اے 133 کا ٹکٹ وحید عالم خان کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ زعیم قادری پی پی 160 سے توصیف شاہ کو بھی ٹکٹ دلوانا چاہتے تھے مگر پارٹی نے ایک نہ سنی۔
تبصرے بند ہیں.