’’رئیس‘‘ نے پہلے ہی دن بازی مارلی

ممبئی: 

گزشتہ روز ریلیز ہونے والی بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم “رئیس” اور ہریتھک روشن اور اداکارہ یمی گوتم کی فلم “کابل” نے پہلے روزاچھی کمائی کی لیکن دونوں فلموں کے کاروبار کے حوالے سے شا ہ رخ خان کی فلم “رئیس” نے کابل کو مات دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں ایک ساتھ ریلیزہونے والی شاہ رخ خان کی فلم “رئیس” اورہریتھک روشن کی فلم “کابل” کے درمیان خاصا مقابلہ سمجھا جارہا تھا جب کہ فلم “کابل” کے پروڈیوسرراکیش روشن فلم “رئیس” اوراپنی فلم کی ایک ہی تاریخ کو لے کر ہدایتکار راہول ڈھولکیا پرخاصے برہم بھی ہوئے تھے تاہم گزشتہ روز ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم “رئیس” نے پہلے ہی روز20 کروڑ 50 لاکھ کما کراداکارہریتھک روشن کی فلم “کابل” کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.