واشنٹن ڈی سی:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ داعش کو دنیا سے نیست و نابود کردیں گے۔
امریکا کی صدارت سنبھالنے کے بعد کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے اپنے پہلے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملک کی بھلائی کی خاطرسیاسی جماعتوں کومتحد ہوکرکام کرنے کی ضرورت ہے، ایک مرتبہ پھرنئی امیدیں پیدا ہورہی ہیں، جن سے امریکا کی عظمت کا ایک نیا باب کھلے گا، ہمارے اتحادی دیکھیں گے کہ امریکا ایک مرتبہ پھر دنیا کی قیادت کے لیے تیار ہے۔
تبصرے بند ہیں.