خیبرایجنسی میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، دو افراد جاں بحق

کرم ایجنسی: کرم ایجنسی میں گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتيجے ميں دو افراد جاں بحق جبکہ اٹھ زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق پاراچنار جانیوالی گاڑی لوئر کرم ایجنسی کے علاقہ خرپٹی میں سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر اسپتال پاراچنار منتقل کردیا گیا ہے۔ زخميوں ميں سے دو کی حالت تشويشناک ہے۔

تبصرے بند ہیں.