ممبئی:
اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ ان کو اپنے خوابوں کا شہزادہ ابھی کہیں نہیں ملا۔
پریانکا نے ایک بھارتی روزنامے کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ وہ شادی اور خاندان پر یقین رکھتی ہیں اس لیے وقت آنے پر شادی ضرور کریں گی لیکن ابھی کوئی بھی ان کے دل کو شادی کے لیے نہیں بھایا۔
اداکارہ نے کہا کہ ان کی متعدد مردوں سے دوستی ہے لیکن وہ جس سے شادی کریں گی وہ ابھی سامنے نہیں آیا۔
تبصرے بند ہیں.