خام تیل کی عالمی قیمتیں گزشتہ ہفتے گرگئیں

لندن: 

خام تیل کی عالمی قیمتیں گزشتہ ہفتے مایوس کن مارکیٹ جائزوں، پرافٹ ٹیکنگ اور وافر سپلائی کے باعث کم ہوگئیں۔

بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) کی جانب سے طلب میں اضافے کی رفتار سست پڑنے کے انتباہ، امریکی سپلائی بڑھنے اور لیبیا و نائجیریا کی جانب سے آئل ایکسپورٹ میں اضافے کے اعلان پر مارکیٹ میں دباؤ بڑھا، جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن میں یورپی برانڈ برینٹ نارتھ سی خام تیل کی نومبر میں فراہمی کے لیے قیمت 45.77ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جو اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 4.5فیصد کم ہے، اسی طرح نیویارک میں  ایک ہفتے کے اندر امریکی آئل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) کے اکتوبر میں ترسیل کے لیے سودے 6.6 فیصد کمی سے 43.03 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.