تیسرے ون ڈے میں پاکستان کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 264 رنز کا ہدف

پرتھ: 

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 264 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پرتھ کے ویسٹرن آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن (واکا) گراؤنڈ میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 263 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 264 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان محمد حفیظ اور شرجیل خان نے کیا، چوتھے اوور میں شرجیل خان نے اسٹین لیک کو ایک چھکا اور 3 لگا تار چوکے جڑ کر 20 رنز بٹورے لیکن پانچویں اوور کی پہلی ہی گیند پر جوش ہیزل ووڈ نے محمد حفیظ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا، انہوں نے 4 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شرجیل خان 50 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے کے بعد ٹریوس ہیڈ کے ہاتھوں بولڈ ہو گئے۔ اسد شفیق بھی 5 رنز بنا کر ٹریوس ہیڈ کی گیند پر عثمان خواجہ کے ہاتھوں میں گیند تھما بیٹھے۔

تبصرے بند ہیں.