تھری جی ٹیکنالوجی کیس؛ عدالت کا حکومت سے تحریری جواب طلب

اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے تھری جی ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالےسے حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے تھری جی ٹیکنالوجی کیس سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے،متعلقہ حکام سے پوچھ کر بتایا جائے کہ وہ کیا کررہے ہیں، اگر متعلقہ حکام کچھ نہیں کرسکتے تو پھر ہم تھری جی ٹیکنالوجی پر کمیشن بنا دیتے ہیں۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا بھارت نے یو ٹیوب سے معاہدہ کر کے اربوں روپے کمائےاور ہم مفت چلاتے رہے، جس پر جسٹس عظمت نے کہا کہ آپ بیورو کریسی بیوروکریسی کھیلتے رہے، دنیا میں4 جی ٹیکنالوجی متعارف ہو چکی ہے اور ہماری وزارت ابھی تک 3 جی ٹیکنالوجی کا مسودہ تیار کررہی ہے،عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کرتے ہوئے حکم دیا کہ دوپہر تک تحریری طور پر عدالت کو بتایا جائے کہ 3 جی ٹیکنالوجی پر متعلقہ حکام کیا کررہے ہیں

تبصرے بند ہیں.