تخریب کاری میں ملوث 3 بھارتی سفارتکار ملک سے بے دخل کردیے گئے

سلام آباد: 

سفارتکاری کی آڑ میں تخریب کاری کرنے والے 3 بھارتی سفارتکاروں کو ملک سے بے دخل کردیا گیا جب کہ دیگر 5  واہگہ کے راستے کل واپس بھیجے جائیں گے۔

سفارتی اسٹاف کے روپ میں پاکستان میں تخریب کاری کرنے والے 8 بھارتی سفارت کاروں میں سے 3 کو ملک سے بے دخل کردیا گیا ہے جب کہ دیگر 5 واہگہ کے راستے کل واپس بھیجے جائیں گے،  ذرائع کے مطابق بھارتی اہلکاروں کو صبح 9 بجے اسلام آباد سے پرواز ای کے 613 کے ذریعہ براستہ دبئی واپس روانہ کیا گیا۔ پاکستان نے سفارتی آداب کی خلاف ورزی اور ملک کی سالمیت کے خلاف کام کرنے والے آٹھوں سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.