تاجر اتحاد کا سندھ میں کاروبار7 بجے بند کرنیکا فیصلہ مسترد

کراچی: 

سندھ تاجر اتحاد نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے صوبے بھر میں کاروباری اور تجارتی مراکز کو شام 7 بجے بند کرنے کے اعلان کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے یک طرفہ فیصلہ قرار دیا ہے۔

اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ نے اس فیصلے کیخلاف سندھ بھر کے تاجروں کو ہنگامی اجلاس پیر 17 اکتوبر کو کراچی میں طلب کرلیا ہے، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی جائیگی۔ اتحاد میں شامل تاجر رہنماؤں نے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے اس فیصلے کو آمرانہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر کسی بھی فیصلے کو ہم تسلیم نہیں کرینگے اور اگر یہ فیصلہ ہم پر زبردستی تھونپنے کی کوشش کی گئی تو کراچی تا کشمور تاجر برادری سراپا احتجاج بن جائیگی۔

تبصرے بند ہیں.