بھارت کو اسٹورٹ بنی کی یاد آگئی کولمبو ٹیسٹ کے لیے طلب کرلیا گیا

نئی دہلی: گال میں شکست کے بعد بھارت کو آل راؤنڈر اسٹورٹ بنی کی یاد آگئی، انھیں سیریز کے دوسرے کولمبو ٹیسٹ کیلیے اسکواڈ میں شامل کردیا گیا ہے۔

دونوں ممالک میں سیریز کا دوسرا طویل دورانیے کا میچ پی سارا اوول گراؤنڈ میں 20 اگست سے شیڈول ہے، اسٹورٹ بنی اسکواڈ کے 15ویں ممبر بنائے گئے ہیں، پہلے ٹیسٹ سے قبل انجرڈ ہوجانے والے مرالی وجے کی وطن واپسی کا فیصلہ تاحال نہیں ہوا ہے، ہاتھ میں تکلیف کے باوجود بیٹنگ کرنے والے شیکھر دھون کی بابت بھی بھارتی ٹیم منیجمنٹ نے چپ سادھی ہوئی ہے، اسٹورٹ چھٹے نمبر بیٹنگ کے علاوہ پانچویں بولر کے طور پر بھی بھارتی ٹیم کیلیے موثر ثابت ہوسکتے ہیں، انھوں نے اپنے کیریئر کے تین ٹیسٹ میچز 2014 کے وسط میں دورئہ انگلینڈ میں ہی کھیلے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.