کولکتہ: بھارتی کرکٹ ٹیم نے مہمان نیوزی لینڈ کو کولکتہ ٹیسٹ میں 178 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز0-2 سے اپنے نام کرلی جب کہ بھارتی ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر اپنی جگہ بھی پکی کرلی۔
کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا فیصلہ کھیل کو چوتھے روز ہی ہوگیا اور 375 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 197 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جس کے بعد بھارت کو 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے جب کہ بھارت نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے کے لئے اپنی جگہ پکی کرلی تاہم اسے سیریز کے آخری میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.