بھارت نے تیسرے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی

چندی گڑھ: 

بھارت نے تیسرے ایک روزہ میچ میں ویرات کوہلی کے شاندار 154 رنز کی بدولت مہمان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کرلی۔

چندی گڑھ کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 49.4 اوورز میں 285 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جب کہ میزبان بھارت نے ویرات کوہلی کے شاندار 154 رنز کی بدولت ہدف 48.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.