واشنگٹن:
امریکا میں پاکستانی سفیرجلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ بھارت سرحدی جارحیت کے ذریعے پاکستان کی امن کوششوں کو سبوتاژکررہا ہے۔
واشنگٹن میں جلیل عباس جیلانی نے ویمن فارن پالیسی گروپ کو بریفنگ دی، جس میں انہوں نے پاک امریکا تعلقات اورجنوبی ایشیاء میں امن و استحکام پرروشنی بھی ڈالی۔
بریفنگ کے دوران جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات مشترکہ جمہوری مقاصد، باہمی احترام، امن کی بنیاد پرقائم ہیں، پاکستان پرامن ہمسائیگی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے جب کہ بھارت سرحدی جارحیت کے ذریعے پاکستان کی امن کوششوں کو سبوتاژ کررہا ہے، دو ایٹمی طاقتوں کے مابین تنازعات کے حل کا آپشن جنگ نہیں ہے جب کہ تعلقات نےمشکل وقت میں دونوں ممالک کومتحدرکھا۔
تبصرے بند ہیں.