بھارتی یارن پر ڈیوٹی لگنے سے روئی 200 روپے مہنگی

کراچی: 

بھارتی کاٹن یارن کی درآمد پر اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی عائد ہونے کے باعث روئی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور ملک کی مختلف منڈیوں میں بدھ کو روئی کی قیمتیں200 روپے کے اضافے سے7ہزار روپے من ہوگئیں جو 5 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔

کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کے مطابق روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹ بدھ کو50 روپے بڑھ کر 6 ہزار 550 روپے من ہو گئے جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں روئی کی 13 ہزار 676 گانٹھیں فروخت ہوئیں۔ کاٹن جنرز نے بھارتی روئی اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کے نفاذ سے مہنگی ہونے اور نئی فصل کی آمد میں تاخیر کے باعث سپلائی کے متعلق خدشات کی وجہ سے مقامی منڈیوں میں روئی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.