بھارتی ٹیم کے میڈیا منیجر ایشانت اروڑا سابق چیف انوراگ ٹھاکرکے’ مخبر‘ نکلے

نئی دہلی: 

بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے ہی میڈیا منیجر ایشانت اروڑا پراہم معلومات افشا کرنے کا الزام عائد کردیا ہے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشانت کے بدستور معزول بی سی سی آئی صدر انوراگ ٹھاکر سے رابطہ ہے اور وہ ان کے لیے کھلاڑیوں کی مخبری بھی کرتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے 2 سینئر کھلاڑیوں نے بی سی سی آئی کے حکام کو صورتحال سے آگاہ کردیا ہے، ایک کھلاڑی کا کہنا ہے کہ میڈیا منیجر ہمارے لیے چیزوں کو آسان کرنے کے لیے موجود ہے یا پھر وہ ہمیں ہی پریشان کرنے پر مامور ہیں، اس وقت کھلاڑیوں میں عدم اعتماد کی فضا ہے کہ کون اندر کی خبریں بیرونی دنیا میں لیک کررہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.