بھارتی ماڈل عرشی خان فحاشی کا کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار

ممبئی: 

پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی سے تعلق کا دعویٰ کرنے والی بھارتی ماڈل و اداکارہ عرشی خان کو پولیس نے فحاشی کا کاروبار چلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

بھارتی ماڈل گرل عرشی خان نے سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کرکٹر شاہد آفریدی پر جسمانی تعلق قائم کرنے کے الزامات عائد کیے تھے جب کہ خبروں میں رہنے کے لیے وہ اوچھے ہتھکنڈے کرتی رہتی ہیں لیکن اب عرشی خان کو ایسا جرم کرتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے جسے جان کر سب حیران ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عرشی خان کو بھارتی شہر پونے میں پولیس نے فحاشی کا کاروبارچلانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے جب کہ اداکارہ کومقدمہ درج کرکے بحالی کے مرکز منتقل کیا گیا جہاں سے وہ فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.