بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری کے ظفر وال سیکٹر پر اشتعال انگیزی

راولپنڈی: 

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ظفر وال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پنجاب رینجرز نے منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے  ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزیاں مسلسل جاری ہیں اور بھارتی فوج نے آج ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ورکنگ باؤنڈی کے ظفر وال سیکٹر پر فائرنگ کی۔ پنجاب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے کر دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں۔

تبصرے بند ہیں.