لاہور:
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کیلیے 15 کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیا گیا، ان میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، عمر اکمل، سہیل تنویر، عماد وسیم،احمد شہزاد اور خالد لطیف بھی شامل ہیں، بابر اعظم، آل راؤنڈر محمد نواز اور شرجیل خان کے حوالے سے بورڈ شش و پنج کا شکار ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لیے 15 کرکٹرز کو این او سی جاری کر دیا،ان میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، عمر اکمل، سہیل تنویر، عماد وسیم،احمد شہزاد، خالد لطیف، محمد سمیع،شاہ زیب حسن،رومان رئیس، محمد اصغر، جنید خان،ناصر جمشید،اسامہ میر اور عمران خان جونیئر شامل ہیں۔
تبصرے بند ہیں.