بنگلا دیش میں سمندری طوفان سے 3 لاکھ افراد بے گھر

ڈھاکا: 

خلیج بنگال میں بننے والا طاقتور سمندری طوفان ’’مورا‘‘ بنگلا دیش کے مشرقی ساحل سے ٹکرا گیا ہے جس کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں شدید بارشیں جاری ہیں جب کہ حفاظتی اقدامات کے طور پر 3 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکا میں سیلاب کی وجہ سے بننے والا سممندری طوفان ’’مورا‘‘ بنگلا دیش کے مشرق میں چٹا گانگ اور کاکس بازار کے درمیانی ساحلی علاقے سے ٹکراگیا۔ طوفان کے ٹکرانے کے بعد متاثرہ علاقے میں 117 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور خطرے کی درجہ بندی کو بڑھا کر 10 کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.