بقر عید سے ٹینریز کو 18 ملین کھالیں حاصل

اسلام آباد: 

پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ چمڑے کی صنعت کو آئندہ 2 ماہ تک بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے، بجلی اور گیس کی مسلسل فراہمی سے چمڑے اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کو 300 تا 350 ملین ڈالر کے نقصانات سے بچایا جا سکتا ہے۔

پی ٹی اے کے سینئر ممبر آغا سیدین نے کہا ہے کہ حالیہ عید قربان پر ٹینری کی صنعت نے 18 ملین کھالیں خریدی ہیں جن میں بکرے کی 8.93 ملین کھالیں، گائے و بیل اور بھینس کی 4 ملین کھالیں، دنبے اور بھیڑ کی 3.2 ملین کھالیں اور اونٹ کی 60 ہزار کھالیں شامل ہیں جن کی پروسیسنگ کے لیے صنعت کو بجلی و گیس کی بلا تعطیل فراہمی ضروری ہے تاکہ کھالوں کی پروسیسنگ کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی و گیس کی فراہمی میں تعطل سے چمڑے اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات کی مد میں 300 تا 350ملین ڈالر کے نقصان کا خدشہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.