برسبین:
آسٹریلیا نے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 39 رنز سے شکست دیدی تاہم اسد شفیق کی شاندار بلے بازی نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریشان کئے رکھا۔
برسبین کے وولین گابا اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 450 رنز پر ہمت ہار گئی۔ کھیل مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے شروع ہوا تو اسد شفیق 100 اور یاسر شاہ 4 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کو جیت کے لئے 108 رنز درکار تھے جب کہ اس کی دو وکٹیں باقی تھیں۔
تبصرے بند ہیں.