اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پہلی ششماہی کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 10کروڑ 22لاکھ ڈالر بڑھ کر 1ارب 8کروڑ 7لاکھ ڈالر رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 97کروڑ 85لاکھ ڈالر رہی تھی، براہ راست سرمایہ کاری میں ڈچ کمپنی کی اینگرو فوڈز میں 51فیصد حصص کی خریداری کے لیے کی جانے والی 44 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے، اس سے قبل ترکش کمپنی Arcelik نے بھی پاکستانی برانڈ ڈاؤلینس میں 25کروڑ 80لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔
تبصرے بند ہیں.