براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 53 فیصد گرگئی

کراچی: 

پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ جولائی اوراگست کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 53.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے پہلے 2ماہ کے دوران 24کروڑ ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی ) کی گئی تھی تاہم رواں مالی سال کے اسی عرصے میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 11کروڑ 26لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے، جولائی اور اگست کے مہینوں میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی آمد(انفلوز) میں نمایاں کمی کا رجحان رہا، 2ماہ کے دوران ایف ڈی آئی انفلوز 44کروڑ 62لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 17کروڑ 76لاکھ ڈالر رہے جبکہ ایف ڈی آئی کے انخلا(آوٹ فلوز) کی مالیت 20 کروڑ 54لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 6کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی، اس دوران پورٹ فولیو انویسٹمنٹ میں مثبت رجحان دیکھاگیا۔

تبصرے بند ہیں.