بجلی کی قیمت میں 2 روپے 21 پیسے کمی کی منظوری

اسلام آباد: 

نیپرا نے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 21 پیسے کمی کی منظوری دیدی ہے تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

اق نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں ردو بدل کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں سی پی پی اے نے فرنس آئل سستا ہونے کے باعث ماہ دسمبر میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 1 روپے 58  پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی۔ بریفنگ کے دوران نیپرا کو بتایا گیا کہ دسمبر میں کل 7 ارب 19 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جب کہ فرنس آئل سے فی یونٹ بجلی 8 روپے65 پیسے اور مقامی گیس سے5 روپے28 پیسے کی لاگت آئی۔

تبصرے بند ہیں.