وہانس برگ:
ابراہم ڈی ویلیئرز اور کرکٹ جنوبی افریقہ میں ٹھن گئی، ون ڈے کپتان نے ورلڈ کپ 2019 کے مدنظر مسلسل کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا۔
سی ایس اے کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ نے کہا کہ ڈی ویلیئرز کو خود میچز کے انتخاب کی اجازت نہیں دے سکتے، کس میچ میں کھیلنا اور کس میں نہیں یہ فیصلہ سلیکٹرز کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کہنی کی انجری سے نجات کے بعد ابراہم ڈی ویلیئرز ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے تیار ہیں، وہ 25 جنوری کوسری لنکا کے خلاف سیریز کا تیسرا ٹوئنٹی 20 میچ کھیلیں گے،اس کے بعد پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں پروٹیز کی قیادت کریں گے۔ اسی سیریز کی لانچنگ تقریب کے دوران ڈی ویلیئرز نے واضح کیا کہ وہ جنوبی افریقہ کو ورلڈ کپ 2019 میں فتح دلانا چاہتے ہیں، اس مقصد کے حصول کیلیے ممکن نہیں کہ وہ مسلسل تمام فارمیٹس میں کھیلتے رہیں، اس لیے وہ مارچ میںنیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
تبصرے بند ہیں.