ایشوریا کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر فلماتے ہوئے خوف کا شکارتھا، رنبیر کپور

ممبئی: 

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ میں ایشوریا کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر عکس بند کراتے ہوئے شرم آتی تھی اور خوف سے ہاتھ کانپتے تھے۔

ہدایتکار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ میں رنبیر کپور اور ایشوریا رائے بچن کے بوس و کنار کے مناظر پر بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور ان مناظر کے باعث دونوں اداکار میڈیا کی شہ سرخیوں میں بھی جگہ بنا چکے ہیں جب کہ ایشوریا رائے بچن فلم میں قابل اعتراض مناظر فلمانے پر بچن خاندان کی ناراضی بھی مول لے چکی ہیں لیکن اب رنبیر کپور نے ان مناظر کی عکس بندی کی کہانی کھول دی ہے۔

تبصرے بند ہیں.