اولی اسٹیک ماؤنٹ ایورسٹ سر کرتے ہوئے ہلاک

کراچی: 

سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما اولی اسٹیک دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ کو بغیر آکسیجن سر کرنے کی کوشش میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

40 سالہ اولی اسٹیک یہ کارنامہ 2012 میں انجام دے چکے ہیں جب انہوں نے ماؤنٹ ایورسٹ کو بغیر آکسیجن کے سر کیا تھا۔ سوئس مشین کے نام سے مشہور اولی اسٹیک ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کیلیے ایک نیا راستہ اختیار کرنے والے تھے اور اس کے لیے پہلے آب و ہوا کے مطابق خود کو ڈھال رہے تھے تاکہ وہ بغیر آکسیجن اپنا سفر کرسکیں تاہم اس دوران ان کی موت واقع ہوگئی۔ بدھ کو اسٹیک نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا تھا: ’’تیز دن تھا جہاں بیس کیمپ سے اوپر 7000 میٹر کی بلندی تک گیا اور واپس آ گیا۔

تبصرے بند ہیں.