انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی؛ عمران خان اور حمزہ شہباز سے تحریری جواب طلب

اسلام آباد: 

الیکنش کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمران خان اور حمزہ شہباز سے تحریری جواب طلب کرلیا۔

چیف الیکشن کمشنر سرداررضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے عمران خان اورحمزہ شہباز کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی درخواستوں کی سماعت کی۔ عمران خان اور حمزہ شہباز کے وکلا نے معاملے پر یکساں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف وزری نہیں کی۔ جس پر عمران کان کے وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے محمود و ایاز۔

تبصرے بند ہیں.