امریکی صدارتی امیدواروں کے درمیان تیسرا مباحثہ بھی ہلیری کلنٹن کے نام

لاس ویگاس: 

امریکی صدارتی انتخابات کی دوڑ میں شامل ڈیمو کریٹ اور ریپبلکن امیدواروں کے درمیان تیسرے اور آخری مباحثے میں بھی ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگائے جب کہ دونوں کے درمیان معیشت اور قومی سلامتی کے معاملات پر اختلافات برقرار ہیں۔

لاس ویگاس میں ہونے والے تیسرے اور آخری مباحثے کے آغاز میں بھی دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے دوسری اقوام کے لوگ کاروبار لے اڑتے ہیں، آج امریکی معاشی شرح نموصرف ایک فیصد رہ گئی ہے جو 1950 کے امریکا کا نقشہ پیش کرتی ہے، امریکی معیشت میں 5 سے 6 فیصد بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا ڈونلڈ ٹرمپ صدر بن گئے تو امریکا کا ستیا ناس ہو جائے گا

تبصرے بند ہیں.