ٹیکساس:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے امریکا میں غیر قانونی تارکین وطن سے علیحدہ کیے گئے بچوں سے ملاقات کی اس دوران زیب تن کیے جیکٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے اچانک غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم والدین سے علیحدہ کیے گئے بچوں سے کیمپ میں جا کر ملاقات کی انہوں نے کچھ وقت بچوں کے ساتھ گزارا۔ ان کیمپوں میں تقریباً 2،300 بچے موجود ہیں۔ ان بچوں کا زیادہ تر تعلق وسطی اور جنوبی امریکی ممالک سے ہیں جن کے والدین اپنے ممالک سے غیر قانونی طور پر امریکا میں داخل ہوئے تھے۔
تبصرے بند ہیں.