اشنگٹن:
نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس سے قریبی تعلقات کے خواہاں ہیں جب کہ امریکی ایوان بالا میں ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے 100 میں سے 99 ممبران نو منتخب امریکی صدر کے روس سے معتلق بیان کے مخالف ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیئے گئے انٹرویو میں سینیٹر لنڈسے گراہم کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے تمام ممبران ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے صدارتی انتخابات میں روس کی عدم مداخلت کے حوالے سے دیئے جانے والے بیان سے متفق نہیں ہیں۔
تبصرے بند ہیں.