امریکا کا شامی ایئربیس پر کروز میزائلوں سے حملہ

دمشق / واشنگٹن: 

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر ببنے کے بعد امریکا نے شام پر پہلی یک طرفہ فوجی کارروائی کرتے ہوئے شامی ایئر بیس پر کروز میزائلوں سے حملہ کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا نے بحیرہ روم میں موجود اپنے بحری بیڑوں سے شام کے شہر حمس میں شعیرات ایئربیس پر 60 ٹاما ہاک کروز میزائل داغے جس میں شامی فضائیہ کے طیاروں اور ایندھن کے اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے شام میں شعیرات ایئر بیس کو نشانہ بنایا جس میں کئی طیارے تباہ ہوئے جب کہ  ایئر بیس کے بنیادی ڈھانچہ اور آلات کو بھی نقصان پہنچا۔

تبصرے بند ہیں.