کابل:
افغان طالبان نے ایک برس بعد دوبارہ قندوز شہر پر حملہ کرکے کئی اہم چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق افغان طالبان شہر کے چاروں اطراف سے پیش قدمی کررہے ہیں، فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے شہری محصور ہوگئے ہیں اور شہر میں اشیائے خردو نوش کی قلت ہوگئی ہے۔
گورنر قندوز کے ترجمان محمود دانش کا کہنا ہے کہ طالبان نے شہر پر چار اطراف سے حملہ کیا ہے اور وہ لوگوں کے گھروں کو اپنی پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔ طالبان اس وقت شہر کے جنوبی حصے میں موجود ہیں جن کے خلاف کارروائی جاری ہے، طالبان کی پیش قدمی کو روکنے کے کیے فضائی حملے بھی کئے جارہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.