اسلام آباد: وزارت خارجہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایوان کو بتایا ہے کہ افغانستان میں 242 جب کہ بھارت میں231 پاکستانی قید ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزارت خارجہ کی جانب سے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا کے 6 ممالک میں کل 634 پاکستانی قید ہیں، سب سے زیادہ قیدی افغانستان میں ہیں جن کی تعداد 242 ہے جب کہ بھارت کی مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تعداد 231 ہے، اس کے علاوہ سری لنکا میں 82، بنگلادیش میں42، نیپال میں 28 اورمالدیپ میں 9 پاکستانی قید ہیں، پاکستانی سفارتخانے ان قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کررہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.