افغانستان میں طالبان کے حملے، مزید 16 پولیس اہلکار جاں بحق

کابل: 

 افغانستان کے مغربی صوبے بادغیس میں طالبان کے تازہ حملوں میں 16 افغان پولیس اہلکار اور 2 شہری جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان حکام نے بتایا کہ قندھار صوبے میں ہوئے اس حملے کے دوران 4 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے، اغوا کیے جانے والے افراد ایک تعمیراتی منصوبے پر کام کر رہے تھے، ان میں ٹیکنیکل اسٹاف، خانسامے اور ڈرائیورز بھی شامل ہیں، طالبان نے اس کارروائی کی ذمے داری قبول کر لی ہے، عید کے دنوں میں 3 روزہ جنگ بندی کے بعد طالبان نے اپنی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.