اظہر علی کی محنت پر پاکستانی بولرز پانی پھیرنے لگے

یلبورن: 

اظہرعلی کی محنت پرپاکستانی بولرزپانی پھیرنے لگے، نائب کپتان نے تسلیم کیا کہ آسٹریلوی فائٹ سے میلبورن ٹیسٹ’اوپن‘ ہوگیا، انھوں نے کہاکہ ہمیں چوتھی صبح کو تیزی سے وکٹیں حاصل کرنا ہوں گی، میری اننگز مثبت نتیجے کے حصول میں مدد گار رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق میلبورن ٹیسٹ میں اظہر علی نے ناقابل شکست ڈبل سنچری بناکر ٹیم کا مجموعہ 400 کے پار پہنچایا مگر بولرز کی مایوس کن پرفارمنس سے ٹیم مسائل کا شکار ہو گئی،اظہر نے کہاکہ میں نے بہت سی امیدوں کے ساتھ یہاں بیٹنگ شروع کی کہ اپنی ٹیم کے کام آسکتا ہوں، میں اس  اننگز پر خوش بھی ہوں، مجھے امید ہے کہ یہ میچ میں نتیجہ حاصل کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ جیسے کھیل آگے بڑھے گا ریورس سوئنگ اپنا کام دکھائے گی، جس طرح آسٹریلوی ٹیم کھیلی اس سے میچ بہت زیادہ ’اوپن‘ ہوگیا، ہمیں اب جمعرات کی صبح مضبوط کم بیک کرنے اور تیزی سے وکٹیں لینے کی ضرورت ہے۔

تبصرے بند ہیں.