دبئی:
پاکستان سپر لیگ کے 17ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک رنز سے شکست دے دی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے مرحلے کے میچ میں اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 165 رنز کا ہدف دیا جس کا تعاقب سرفراز الیون نے شاندار آغاز میں کیا لیکن آخری چند اوورز میں میچ اسلام آباد یونائٹیڈ کے حق میں رہا۔ میچ کے آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 5 رنز درکار تھے لیکن محمد سمیع کی شاندار بولنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بلے باز 5 رنز نہ بنا سکے اور ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے۔
تبصرے بند ہیں.